پیسہ ہی پیسہ ہوگا ! وائرل گرل عائشہ نے ڈانس والا جوڑا کتنے لاکھ میں بیچنے کا سوچا؟ جان کر سوشل میڈیا صارفین بھڑک اُٹھے

آج کل ہنر سے زیادہ ڈانس کی اہمیت ہوگئی ہے ، شاید اسی لیے ایک ڈانس سے وائرل ہونے والی لڑکی عائشہ کو لوگوں نے اتنا پروموٹ کیا، اس کی ویڈیو کو اتنا زیادہ دیکھا کہ ہر کسی نے پسند کرلیا لوگوں نے اس ویڈیو کو اتنا شیئر کیا کہ عائشہ نے تو لاکھوں روپے کما لیے اب مختلف برانڈز کے کپڑوں اور دیگر اشیاء کی تشہیر کے لئے یہاں تک کہ عبایا کی تشہیر کے لئے بھی اس لڑکی کو فوقیت دی جانے لگی۔

بہرحال اب سوشل میڈیا پر یہ خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ وائرل گرل عائشہ نے اپنی وائرل ہونے والی ویڈیو میں جو جوڑا پہن کر ڈانس کیا ہے، یہ اس جوڑے کو ہی ایک لاکھ سے زائد روپے میں بیچنے کا اعلان کر رہی ہیں جبکہ اس سے متعلق ابھیتک عائشہ کا کوئی واضح بیان تو سامنے نہیں آیا۔ لیکن یہ خبر سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیل چکی ہے۔

ایک بھارتی سوشل میڈیا صارف نے اس جوڑے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ اس جوڑا پہننے والے سے خُدا مجھے بچا کر رکھے۔ جہاں لوگوں نے عائشہ کی ویڈیو کو خوب شیئر کیا ہے وہیں ان پر ہر روز تنقید کی جارہی ہے کہ یہ اس قابل تو نہ تھیں کہ ان کو اتنا بڑھاوا دیا جائے لیکن اب یہ خوب پیسے کما رہی ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں