دوست کی دی ہوئی جینز پہن کر کام پر آتا تھا ۔۔ سب کے بھائی سلمان خان کی غربت میں لوگوں نے کیسے مدد کی جو یہ بتاتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے؟ ویڈیو
سب کے بھائی جان سلمان خان کا ایک انٹرویو اس وقت خوب وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ کہتے ہیں کہ کسی کے ساتھ کی ہوئی نیکی انسان کے دل میں بس جاتی ہے اور ایسا ہی میرے ساتھ بھی ہوا۔
کیونکہ ایک وقت مجھے ماضی کے ایک مشہور سینئر اداکار کمار گوراو ملے اور کہہ ڈالا کہ سلمان تمہاری گاڑی کے ٹائر اتنے پرانے ہیں، کوئی حادثہ نہ ہو جائے اسے تبدیل کروا لو۔
تو میں نے کہا جی کوئی اشتہار وغیرہ کروں گا ابھی تو کچھ زیادہ پیسے آ جائیں گے تب میں نئے ٹائر لوں گا۔ بس میری یہ بات سنی اور مجھے اپنی گاڑی سے 5 بالکل نئے ٹائر نکال کر میری گاڑی کی ڈکی میں رکھ دیے پھر پوچھنے لگے کہ بیٹا اس وقت تم نے جو جینز پہنتے ہو تو یہ بتاؤ کہ کمر کا سائز کیا ہے؟ میں نے کہا 28 جس پر کہنے لگے میں کمر کا سائز اب 30 ہو گیا ہے تو آؤ میں تمہیں گھر سے جینز دوں۔
اس کے بعد مجھ کو 50 سے زائد نئی جینز تحفے کے طور پر دے دی۔یہی نہیں پھر انہوں نے وہ یادگار قصہ بھی ایک بار دوبارہ سنایا کہ میں مشہور اداکار سنیل شیٹی کی دکان پر چلا گیا جہاں انہوں نے مجھے پینٹ، پرس اور دیگر زاشیاء مفت دے دیں۔
جبکہ میرے پاس اس وقت اتنے پیسے تھے کہ میں صرف ایک شرٹ خرید سکتا تھا۔ یہی نہیں مجھ کو سنیل اپنے گھر لے گئے اور کھانا بھی کھلایا۔ یہ قصہ بتاتے ہوئے سلمان بھائی ایوارڈ شو کے دوران کچھ مہینے پہلے رو بھی گئے تھے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں