این این ایس نیوز! ہاتھی دنیا کا سب سے سمجھدار جانور ہوتا ہے ۔ اس کو کھانے پینے کا بھی بہت شوق ہوتا ہے ، لیکن اس کا پسندیدہ کھانا گنا اور کیلا ہے ۔ پانی سے بھی وہ بہت لگاو رکھتا ہے
اور اس کو جہاں بھی پانی نظر آجاتا ہے وہ اس میں کود جاتا ہے اور جم کر مستی کرتا ہے ۔ اس کے علاوہ وہ غصہ کے وقت کافی خطرناک بھی ہوجاتا ہے ۔ جب اس کو غصہ آتا ہے تو اس پر قابو پانا بہت مشکل ہوجاتا ہے ۔ سوشل میڈیا پر ہمیں ایک ایسا ویڈیو دیکھنے کو ملا ، جس میں ایک ہاتھی ایک سوئمنگ پول کے پاس اس وقت پہنچ گیا جب سوئمنگ پول میں ایک لڑکا اور لڑکی نہا رہے تھے ۔ جیسے ہی انہوں نے ہاتھی کو دیکھا تو ان کی حالت خراب ہوگئی ۔
اس ویڈیو کو کیری ڈن نام کے ایک یوٹیوب چینل پر شیئر کیا گیا ہے ، جس کو اب تک دو کروڑ 53 لاکھ سے زیادہ مرتبہ دیکھا جاچکا ہے ۔ اس ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کسی جنگل کے درمیان ایک سوئمنگ پول بنا ہوا ہے ۔شاید یہ سوئمنگ پول جنگل میں موجود کسی ریسورٹ کا ہے ، جہاں لوگ قدرتی مناظر کے درمیان اپنی چھٹیاں گزارنے جاتے ہیں ۔ اسی سوئمنگ پول میں ایک لڑکا اور ایک لڑکی نہا رہے ہیں ۔
انہیں اس بات کا ذرا بھی احساس نہیں ہے کہ کوئی جنگلی جانور آکر ان کی مستی میں خلل ڈال سکتا ہے ۔ تبھی انہیں جنگل کی جانب سے ایک ہاتھی آتا ہوا نظر آتا ہے ۔ہاتھی جھاڑیوں کے درمیان سے نکل کر سوئمنگ پول کے پاس پہنچ جاتا ہے ۔ ہاتھی کو دیکھتے ہوئے لڑکا اور لڑکی سوئمنگ پول کے دوسرے کنارے کی جانب چلے جاتے ہیں اور کھڑے ہوکر ہاتھی کو دیکھنے لگتے ہیں ۔
اپنی رائے کا اظہار کریں