جمعرات کے روز بلوچستان میں کہیں کہیں پر مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان جبکہ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں بھی بعض مقامات پر ہلکی بارش کی توقع۔ بالائی خیبر پختونخواہ،کشمیر، گلگت بلتستان اورشمالی پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے۔
جمعه کے روز بالائی خیبر پختونخواہ،کشمیر، گلگت بلتستان ، شمالی پنجاب اور شمالی بلو چستان میں چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہا ۔ تاہم بلوچستان، بالائی سندھ اور جنوبی/ وسطی پنجاب میں چند مقا مات پر بارش ریکارڈ ہو ئی۔ سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر):بلوچستان: گوادر 25، جیوانی 21،پسنی 17، تربت 11، قلات08 ، پنجگور07، کوئٹہ( سمنگلی 03 ،شیخ ماندا 01 ) ،ژوب 05، سندھ: جیکب آباد03، سکھر 01، پنجاب : خان پور میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈکیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: استور، لہہ ، اسکردومنفی12،کالام منفی 10،گوپس منفی 09،بگروٹ منفی 07 ،مالم جبہ منفی 06،زیارت ، پاراچنار،دیرمنفی 05 اور سیدو شریف میں منفی 04ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے ملک میں بدھ اور جمعرات کو بادل برسنے کی پیشگوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 18 جنوری کو مغربی ہوائیں شمالی بلوچستان میں داخل ہونگی، کوئٹہ، ژوب ، بارکھ ، زیارت ، چمن ، پشین ، نوکنڈی ، دالبندین ودیگر علاقوں میں برفباری متوقع ہے ۔ ہرنائی ، قلعہ سیف اللہ ، قلعہ عبداللہ میں بارش اور برفباری کی توقع ہے ،
مسلم باغ، قلات ، خضدار ، تربت ، پنجگور اور مکران کے ساحلی علاقوں میں بارش، برفباری کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کا مزید کہناتھا کہ کوئٹہ، ژوب، بارکھان، زیارت، چمن، پشین، نوکنڈی، ہرنائی میں بارش کا بھی امکان ہے، سردی کی نئی لہر 21 اور 22 جنوری کو کراچی میں داخل ہوگی, پنجاب میں سورج نکلنے سے دھند میں کمی واقع ہوئی ہے تاہم سردی کی لہر برقرارہے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں