پنجاب کے شہر حافظ آباد کی 2 سہیلیوں کا شرمناک کرتوت سامنے آگی

حافظ آباد(این این ایس نیوز) حافظ آباد میں پولیس نے مردوں کو محبت کے جال میں پھنسا کر لوٹنے والی دو خواتین کو گرفتار کر لیا ۔

نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق ان عورتوں کا تعلق دو منظم گروہوں سے تھا ۔ یہ خواتین مردوں کے ساتھ تعلق قائم کرتیں اور پھر جنسی زیادتی کا الزام عائد کرنے کی دھمکی دے کر ان سے رقم لوٹا کرتی تھیں  خواتین میں سے ایک کی شناخت مہوش کے نام سے ہوئی ہے جس نے بتایا ہے کہ ان کے گروہ میں ایک میاں بیوی بھی شامل ہیں جو ایک 70سالہ آدمی کو پریشرائز کرکے اس سے لاکھوں روپے لوٹ چکے تھے بالآخر اس نے تنگ آ کر موت کو سینے سے لگانے کی کوشش کی ۔ بزرگ کے اس اقدام پر بات کھل گئی اور اس کے بیٹے کو تمام کہانی کا علم ہو گیا جس نے پولیس کو رپورٹ کر دی ۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ان دو ملزم خواتین کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ان کی نشاندہی پر مذکورہ میاں بیوی اور دیگر ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے ریڈ کیے جا رہے ہیں ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں