کرکٹر احسان اللہ نے صرف 19 سال کی عمر میں شادی کر لی ان کی بیوی کون ہے اور کیا کرتی ہے تفصیلات جانیں

پاکستانی قومی فاسٹ باؤلر احسانُ اللہ کی شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔ لوگ 19 سالہ احسانُ اللہ کے شادی کرنے پر اعتراض کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ اتنی چھوٹی عمر میں انہوں نے شادی کرلی، جبکہ یہ اچھا قدم نہیں البتہ کچھ لوگ ان کے حق میں کمنٹ کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ احسان با اختیار ہیں، صاحبِ حیثیت ہیں اور قانونی اعتبار سے 18 سال کی عمر شادی کے لیے مقرر کی گئی ہے۔ لیکن کیا یہ واقعی حقیقت ہے؟

احسان نے اپنے فیس بک پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ الحمداللہ میری منگنی ہوگئی ہے۔ لیکن ساتھ ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی ہے جس میں احسان کو مٹھائی کھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ مٹھائی کھا رہے ہیں اور ساتھ کئی لوگ بیٹھے ہیں جس کو دیکھ کر نکاح کا منظر معلوم ہو رہا ہے۔ سب ہی قومی فاسٹ باؤلر کو مبارکباد دے رہے ہیں۔ انہوں نے سفید قمیض شلوار اور پستہ رنگ کی ویس کوٹ پہن رکھی ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں