لیموں اور بیکنگ سوڈا اور فائدے اتنے کہ آپ حیران رہ جا ئیں گے اگر آپ نہیں جانتے تو جانیے اس تحریر میں

لیموں اور بیکنگ سوڈا

ڈیلی کائنات ! میٹھے سوڈے اور لیموں کے اپنے اپنے فوائد ہیں، جن سے سب آگاہ ہیں، لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ ان کو ملا کر استعمال کرنے سے ان کی طاقت اور فوائد میں کئی گنا اضافہ ہو جاتا ہے۔ یہ دونوں اجزاءاپنے طور پر بھی متعدد بیماریوں کے علاج کیلئے استعمال ہوتے ہیں لیکن انہیں اکٹھا کرلیا جائے تو ان کی تاثیر اور افادیت حیرتناک ہو جاتی ہے۔ ویب سائٹ ’ہوم ریمیڈیز گارڈن‘ کے مطابق یہ دونوں چیزیں مل جائیں تو جسم کی تیزابیت میں کمی لاتی ہیں، ان سے نظام انہظام کے مسائل حل ہو جاتے ہیں،

قبض سے نجات ملتی ہے، سینے کی جلن، آنتوں کی بیماریوں، السر، جسم سے فاسد مادے کے خاتمے اور گردوں کی صفائی کیلئے بھی یہ شاندار نسخہ ہے۔اس نسخے کی تیاری کا آسان طریقہ یہ ہے کہ آدھے لیموں کا رس نکال لیجئے۔ اب ایک گلاس کو پانی سے بھر کر اس میں لیموں کا رس ملا لیجئے، اور پھر ایک چمچ میٹھا سوڈا اس میں حل کرلیجئے۔ اسے صبح کے وقت نہار منہ پئیں۔ ایک ہفتے تک اس کے استعمال کے بعد دو ہفتے کا وقفہ کیجئے اور اس کے بعد آپ دوبارہ اس کا آغاز کرسکتے ہیں۔یہ ہمارے جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط کرتا ہے جلد سے جھریوں کا خاتمہ کرتا ہے اور جوڑوں کے دردوں میں بھی مفید ہے۔ مذکورہ بالا بیماریوں کے علاوہ یہ کینسر کے خلیات کے خلاف مزاحمت پیدا کر کے اس موذی بیماری سے بچنے کی طاقت بھی ہمارے جسم میں پیدا کرتا ہے۔ اسی طرح گردوں کی صفائی، بہتر ہاضمے، جگر کی صحت اور موٹاپے کیلئے بھی مفید ہے۔اس کیمیائی مرکب کے متعدد حیرت انگیز استعمال آپ کو دنگ کردیں گے

اور سب سے خاص بات یہ ہے کہ بیکنگ سوڈا بہت سستا ہوتا ہے تو ہزاروں روپے کی بچت بھی کراسکتا ہے۔بیکنگ سوڈا نرم ریگ مال کی طرح کام کرسکتا ہے اور اسی وجہ سے سنک کی صفائی کے لیے کارآمد ہے۔ بس سنک پر مختلف جگہوں پر اس کو چھڑکیں اور پھر اسفنج سے رگڑیں، اگر اس میں لیموں کے عرق کی کچھ مقدار کو شامل کردیں تو بو بھی دور کی جاسکتی ہے۔ بیکنگ سوڈا سے سنک کو رگڑنے کے بعد اسے سرکے اور گرم پانی سے دھولیں، ایسا کہا جاتا ہے کہ اس سے سنک کے بند پائپ کو بھی کھولا جاسکتا ہے تاہم اکثر یہ موثر نہیں ہوتا۔ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ بیکنگ سوڈا پھلوں اور سبزیوں پر کیڑے مار ادویات کے ذرات کو نکالنے کے لیے موثر حل ہے، بس کسی صاف پتیلی یا سنک کو پانی سے بھر کر اس میں 4 چائے کے چمچ بیکنگ سوڈا کو شامل کردیں، اس میں پھلوں یا سبزیوں کو 5 منٹ تک بھگو کر رکھیں اور پھر ٹھنڈے پانی سے دھو کر خشک کرلیں۔بیکنگ سوڈا کو ایک کھلے ڈبے میں ڈال کر فریج کے اندر رکھ دیں یا ہر اس جگہ چھڑک دیں جہاں بساند محسوس ہوتی ہے، یہ سفوف اس بو کو اپنے اندر جذب کرلے گا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں